Sunday May 19, 2024

حکومت کا غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کا اعلان، یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات میں6.56روپے تک ردوبدل کافیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اوگرا نے یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول ایک روپیہ فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے، اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 27 پیسے مہنگا جب کہ لائٹ ڈیزل 6.56 روپے اور مٹی کا تیل 2.39 روپے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 114 روپے24 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی

گئی ہے۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97روپے 18پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 85روپے 33 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں دو روپے 39پیسے فی لیٹر کمی کا مشورہ دیا گیا ہے،جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں چھ روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گیی۔نئی قیمتوں میں پر عملدرآمد یکم نومبر سے ہو گا۔ واضح رہے عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت 58 ڈالر اور کروڈ آئل کی قیمت 52 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔

FOLLOW US