Sunday May 19, 2024

کاروبار ،دکانیں،تجارتی مراکز بند، ملک بھر میں شٹرڈائون ہڑتال، معیشت وینٹی لیٹر پر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر کی تاجر برادری نے فیدرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے شناختی کارڈ سمیت دیگر تمام تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے 29 اور 30 اکتوبر کو ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین اور کراچی سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین شیخ حبیب کا کہنا تھا کہ (آج)بروز منگل اور(کل) بدھ کراچی سے لے کر خیبر تک شٹرڈائون ہڑتال ہوگی اور کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہیں گی۔سینئرصحافیوں نے بھی ملکی معیشت کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔سینئیر صحافی ارشد وحید چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب کو مبارک ہو اپوزیشن میں ہوتے ہوئے تو پورا پاکستان بند نہ کر سکے لیکن وزیر اعظم بن کر یہ کر دکھایا ، تاجروں نے ملک بھر میں کاروبار ،

دکانیں اور تجارتی مراکز بند کر دئیے.جب کہ سینئرصحافی فخر درانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ باقی شہروں کا تو علم نہیں اسلام آباد میں اس وقت تمام دوکانیں بند ہیں۔تاجروں کی ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال ہے۔ملکی معیشت پہلے ہی وینٹی لیٹر پر ہے ایسے میں یہ ہڑتال۔آخر خان کا مقصد کیا ہے؟۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے لگتاہےعمران خان ملک میں بے روزگاری،افراتفری اور انتشار چاہتا ہے۔۔ ایک اور صارف نے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہبہت شوق تھا نیازی کو پورا ملک بند کرنے کا جب سے اسکو حکومت ملی اسکا شوق آئے دن پورا ہوتا رہتا ،ملک تباہ کر دیا نالائق اعظم نے لاہور جیل روڈ بند ہے،پورے پاکستان میں ہڑتال۔ایک صارف نے کہا کہ یہ اس وقت لاہور شہر اکبری منڈی دہلی دروازہ کے مناظر ہیں جہاں پیدل چلنا مشکل ہوتا ہے۔مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال۔

FOLLOW US