Monday January 20, 2025

ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا۔۔۔ امریکی کرنسی کی قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، ملکی معیشت کے زبردست خوشخبری

کراچی (نیوز ڈیسک ) روپیہ کی بڑی چھلانگ، امریکی کرنسی کی قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، ڈالر کی قیمت میں 4 ماہ کے دوران 8 روپے سے زائد کی کمی، 156 روپے کی سطح سے نیچے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپیہ نے امریکی ڈالر کے کس بل نکال دیئے، امریکی کرنسی 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 18 پیسے سستا ہونے کے بعد 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔روپے کے مقابلہ میں ڈالر 155 روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔ چار ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 37 پیسے سستا ہوا، جبکہ اسی عرصے کے دوران ملکی قرضوں کے بوجھ میں 8 کھرب روپے کی کمی ہوئی۔

دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی میں 5 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 156 روپے 10 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتےکے چوتھے روز بڑی مندی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 382.53 پوائنٹس گر گیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز بڑی مندی دیکھی گئی، مندی کے باعث 33900 کی حد گر گئی، مندی کے باعث کاروبار میں 1.13 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی تھی اور حصص مارکیٹ کا انڈیکس 34281.09 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔آج کاروبار کے دوران مندی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ کی چار نفسیاتی حدیں گریں، ان میں 34200، 34100، 34000 اور 33900 کی نفسیاتی حد گری۔ ایک موقع پر حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 34361.45 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم اس دوران مندی کے باعث انڈیکس دوبارہ 33836.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کی بڑی وجہ ملک میں سیاسی صورتحال کو بتایا جا رہا ہے، غیر یقینی سیاسی صورتحال اور آزادی مارچ کے باعث انویسٹرز مارکیٹ میں پیسہ لگانے سے گریزاں ہیں۔

FOLLOW US