Sunday May 19, 2024

نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے شاندار خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) اگلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کا سلسلہ جاری، قیمتیں 60 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اگلے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے۔ رواں ماہ کے آغاز سے قبل اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی تھی جسے وزارت خزانہ نے رد کر دیا تھا۔وزارت خزانہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاو جاری ہے، اسی باعث پاکستان میں اکتوبر کے ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جا سکتی۔ تاہم اب تیل کی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہونے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے آگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اگلے ماہ نومبر میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نر خوں میں کمی آئی ہے جس کی وجہ کروڈ آئل کے سب سے بڑے درآمدکنندہ چین کی اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی آنے کی اطلاعات ہیں۔سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نومبر کے لئے برنٹ آئل کی ترسیل کے سودے 42 سینٹ ( 0.71 فیصد )کمی کے ساتھ 58.93 ڈالر فی بیرل اور لائٹ امریکی کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) کی سپلائی 44سینٹ ( 0.82 فیصد )کمی کے ساتھ 53.15 ڈالر فی بیرل طے پائی۔

FOLLOW US