Tuesday January 21, 2025

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب3ارب سے زائدکااضافہ،انڈیکس کی اونچی اُڑان

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعدزبردست تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی 33600،33700،33800،33900اور34000 کی حدیں بحال ہوگئیں۔تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب3ارب25کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت10.04فیصدزائد جبکہ61.75فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ چین پیش نظرجمعرات کوحکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈز،بینکنگ،سیمنٹ،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کی گئی،جس کے نتیجے میں کاروبار کا آغاز مژبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ

کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس34048پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر براقرارنہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس503.96پوائنٹس اضافے سے34027.70پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طورپر400کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے247کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،132کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب3ارب25کروڑ96لاکھ68ہزار191روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر67کھرب11ارب59کروڑ95لاکھ38ہزار600روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر26کروڑ15لاکھ61ہزار220شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت2کروڑ38لاکھ84ہزار260شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈزکے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت277.55روپے اضافے سے5828.55روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت113.00روپے اضافے سے2420.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی بھنیروٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت28.50روپے کمی سے912.50روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت18.01روپے کمی سے1599.99روپے ہوگئی۔جمعرات کولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں 2کروڑ67لاکھ96ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت11پیسے اضافے سے16.01روپے اورپاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں 1کروڑ72لاکھ69ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت31پیسے اضافے سے9.51روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس208.76پوائنٹس اضافے سے15963.52پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس985.61پوائنٹس اضافے سے54473.58پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس386.81پوائنٹس اضافے سے24574.58پوائنٹس پربندہوا۔

FOLLOW US