Friday May 17, 2024

بریکنگ نیوز: آرمی چیف سے ملاقات رنگ لائی ؟ وفاقی وزیر حماد اظہر نے پاکستانی تاجروں کو اب تک کا سب سے بڑا ریلیف دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ کیپٹل گین ٹیکس ختم نہیں کریں گے لیکن اس میں تھوڑی نرمی ضرور کریں گے ، ہاﺅسنگ کے لئے ایک فکس ٹیکس سکیم لائیں گے جو ایف بی آر کے لئے بھی آسان ہوگی اور لوگوں کے لئے بھی اس پر عمل کرنا آسان ہوگا ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ کاروباری طبقے کودرپیش تمام مشکلات ختم کردیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میٹنگ ہوئی، ایکسپورٹرکاگیس اوربجلی کامسئلہ بھی حل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے قانون کے دائرے میں رہ کرکام کرنا ہے، کاروباری برادری کے مسائل ایک ماہ میں حل کریں گے، ہم کیپٹل گین ٹیکس ختم نہیں کریں گے لیکن اس میں تھوڑی نرمی ضرور کریں گے ،ہاﺅسنگ کے لئے ایک فکس ٹیکس سکیم لائیں گے جو ایف بی آر کے لئے بھی آسان ہوگی اور لوگوں کے لئے بھی اس پر عمل کرنا آسان ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب تک فوری کاروباری طبقے کے تحفظات پہنچانے چاہئے ، ہم چاہتے ہیں کہ بلاوجہ کسی کی دل آزاری نہ ہو ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر 3پیسے بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 3پیسے کااضافہ ہوا جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.34 روپے سے بڑھ کر156.37 روپے اورقیمت فروخت156.44روپے سے بڑھ کر156.47روپے ہوگئیجب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید156.00روپے اورقیمت فروخت156.50 روپے پرمستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید170.50روپے سے بڑھ کر170.75روپے اورقیمت فروخت172.50روپے سے بڑھ کر172.75روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قدر میں 70پیسے کا اضافہ ہوا جس سے قیمت خرید191.30روپے سے بڑھ کر192روپے اورقیمت فروخت193.30روپے سے بڑھ کر194روپے ہوگئی۔

FOLLOW US