Friday May 17, 2024

وزیراعظم اور آرمی چیف کے خصوصی اقدامات کا نتیجہ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 10 ماہ بعد ایک ہی دن میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 32752.25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، مسلسل چوتھے روز بھی 389 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی، تیزی کے باعث 32 کروڑ شیئرز کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا، یہ ریکارڈ 277 روز کے بعد بنا، پانچ کاروباری سیشنز کے دوران حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1318 پوائنٹس بڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، انڈیکس 389 پوائنٹس بڑھ گیا۔ تیزی کے باعث 32700 کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔ پورے کاروباری روز 1.19 فیصد کاروبار بڑھا اور انڈیکس 389 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 32752.25 پوائنٹس کی سطح پر جا کر بند ہوا، بہتر کاروبار کے باعث مارکیٹ میں مزید 4 حدیں بحال ہوئیں۔مارکیٹ میں ایک موقع پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 32800 کی حد بھی عبور کر گیا تھا تاہم یہ تسلسل برقرار نہ رہ سکا۔

اس دوران بڑی مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس دوبارہ 32279.86 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا گیا۔ تاہم کاروبار کے اختتامی لمحات میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس 32752.25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 8 پوائنٹ، دوسرے روز 175.47 پوائنٹس، تیسرے روز 109.03 پوائنٹس جبکہ آج کاروباری چوتھے روز 389 پوائنٹس کی بڑی تیزی دیکھی گئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے کاروباری شخصیات کی خصوصی ملاقاتوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

FOLLOW US