Friday May 17, 2024

اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کی36ارب86کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزتیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کواتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس31800،31700اور31600پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کی36ارب86کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری

حجم گذشتہ روزکی نسبت17.96فیصدزائدجبکہ58.56فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،ٹیلی کام،سیمنٹ،فرٹیلائزر،اسٹیل اور بینکنگ سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 31868پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم پاک بھارت کشیدگی اور ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثراے زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس31473پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم آخری سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی31500کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائوکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس

ای100انڈیکس264.03پوائنٹس کمی سی31565.21پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طورپر362کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی130کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،212کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں36ارب86کروڑ17لاکھ25ہزار330روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر63کھرب21ارب38کروڑ70لاکھ95ہزار89روپے ہوگئی۔ بدھ کومجموعی طور پر10کروڑ47لاکھ64ہزار940شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت1کروڑ59لاکھ57ہزار320شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت77.00روپے اضافے سی5600.00روپے اورآئی سی آئی پاکستان کے حصص کی قیمت20.08روپے اضافے سی465.89روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس

کے حصص کی قیمت166.50روپے کمی سی5583.50روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت89.85روپے کمی سی2049.00روپے ہوگئی ۔ بدھ کوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ48لاکھ96ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت8پیسے اضافے سی3.31روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ24لاکھ49ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت15پیسے اضافے سی1.08روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس168.88پوائنٹس کمی سی14765.16پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس309.64پوائنٹس کمی سی50121.27پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس134.13پوائنٹس کمی سی23108.36پوائنٹس پربندہوا ۔

FOLLOW US