Friday May 17, 2024

عالمی بانڈز کی پاکستانی مارکیٹ میں انٹری ، یہ کس کرنسی میں جاری کیے جائیں گے ؟تیاریاں مکمل ، عام کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی(این این آئی)حکومت نے عالمی بانڈزمارکیٹ میں بانڈ جاری کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، پاکستان کا یورو بانڈ اور سکوک جاری کرنے کا ارادہ ہے، وزارت خزانہ نے اجرا کیلئے مالیاتی مشیروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ڈھائی سال بعد عالمی بانڈز مارکیٹ میں انٹری کی تیاری کرلی ہے ، پاکستان ایک بار پھر یورو اور سکوک بانڈز جاری کرے گا۔یورو اورسکوک بانڈزکیاجرا کے لئے وزارت خزانہ نے مالیاتی مشیروں کی درخواستیں طلب کرلیں ہیں، درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر ہے۔وزارت خزانہ یورو اور سکوک بانڈز کے لئے الگ الگ مالیاتی مشیروں

کے کنسورشیم کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے، ایک کنسورشیم میں سکوک بانڈز کے لئے اور ایک یورو بانڈز کے لئے ہوگا۔حکومت دو ارب ڈالر کے سکوک اور یورو بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ان بانڈز کی میچورٹی ایک سال کی ہوگی۔یاد رہے مالی سال 2017-18 میں پاکستان نے ڈھائی ارب ڈالر کے بانڈزجاری کئے تھے، ان میں ایک ارب ڈالر کے پانچ سالہ سکوک بانڈز اور ڈیڑھ ارب ڈالر کے دس سالہ یورو بانڈز شامل تھے۔

FOLLOW US