Thursday May 2, 2024

عوام کے لیے خوشخبری : سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کی خبر آ گئی

کراچی(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونا مزید سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت تین سو روپے کم ہو گئی۔سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپے کی کمی سے ستاسی ہزار نو سو روپے رہ گئی۔ دس گرام سونا دو سو ستاون روپے کی کمی سے پچہتر ہزار تین سو ساٹھ

روپے کا ہو گیاجبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت انہتر ہزار اسی روپے فی دس گرام رہ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں چھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب امریکی انٹرنیٹ کمپنی گوگل نے فرانس کے ساتھ ٹیکس تنازعہ کے خاتمہ کے لئے 965 ملین یورو کے سیٹلمنٹ پر اتفاق کیا ہے،کمپنی ٹیکس چوری پر 500 ملین یورو کا جرمانہ اورفرانسیسی ٹیکس حکام کو 465 ملین یوروکے کلیمز کی ادائیگی کرے گی۔گوگل نے ایک بیان میں ٹیکس سیٹلمنٹ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے جاری مالیاتی مسئلہ کو حل کرلیا گیا ہے ۔کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ایک واضح بین الاقوامی ٹیکس نظام کے لئے مربوط اصلاحات چاہتی ہے۔ دریں اثناء فرانسیسی وزیر انصاف نکولی بیلوبیٹ اور وزیر بجٹ جیرالڈ ڈرمانن نے فرانس اور گوگل کے درمیان تمام متنازعہ ایشوز کے حل کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے فرانسیسی حکام کی دو سالہ کوششوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ گوگل نے ایک بیان میں ٹیکس سیٹلمنٹ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے جاری مالیاتی مسئلہ کو حل کرلیا گیا

ہے ۔کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ایک واضح بین الاقوامی ٹیکس نظام کے لئے مربوط اصلاحات چاہتی ہے۔ دریں اثناء فرانسیسی وزیر انصاف نکولی بیلوبیٹ اور وزیر بجٹ جیرالڈ ڈرمانن نے فرانس اور گوگل کے درمیان تمام متنازعہ ایشوز کے حل کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے فرانسیسی حکام کی دو سالہ کوششوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

FOLLOW US