Thursday May 2, 2024

ڈالر کی کمر توڑ دی گئی، قیمت میں 4 روپے سے زائد کی کمی ہوگئی

کراچی : ڈالر کی کمر توڑ دی گئی، قیمت میں 4 روپے سے زائد کی کمی ہوگئی، پیر کے روز کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت مزید گراوٹ کا شکار ہوگئی، 2 ماہ کے دوران روپے کی قدر میں 4 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید21پیسے کی کی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.85روپے سے گھٹ کر156.64روپے اورقیمت فروخت156.95روپے سے گھٹ کر156.74روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میںبھی30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.50روپے سے گھٹ کر156.30روپے اورقیمت فروخت157.00روپے سے گھٹ کر156.70روپے ہوگئی۔ یوروکی قیمت خریدمیںاستحکام اورقیمت فروخت میں50پیسے سے اضافہ جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں1.50روپے اور قیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.00روپی پرمستحکم اورقیمت فروخت173.00روپے سے بڑھ کر173.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید190.00روپے سے گھٹ کر188.50روپے اورقیمت فروخت192.00روپے سے گھٹ کر191.50روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیںاستحکام اورقیمت فروخت میں10پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں بھی استحکام اور قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.40روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت41.80روپے سے گھٹ کر41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.40روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت42.80روپے سے گھٹ کر42.70روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.00روپے اور قیمت فروخت23.50روپے پرمستحکم رہی۔

FOLLOW US