Thursday May 2, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 19 روپے 32 پیسے فی لٹر کمی ، پاکستانیوں کیلئے زبردست خبر آگئی!

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد آئندہ ماہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔اسی حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خام تیل کی قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پر آگئی،گذشتہ 4 ماہ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں 16 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی۔عالمی مارکیٹ کے مطابق 19 روپے 32 پیسے فی لٹر کمی ہونی چاہئیے۔عالمی مارکیٹ کی کمی اور مقامی ٹیکسز شامل کر کے پٹرول کی قیمت 98روپے 68پیسے بنتی ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے اب تک جو وورکنگ کی ہے اس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے فی لیٹرکمی

کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 6روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔اس سلسلے میں 28 اگست کو سمری بھجوائی جائے گی۔جس کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم کی ہدایت پر نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا۔اگرچہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 19روپے کی کمی ہونی چاہئیے تاہم حکومت عوام کو صرف 8روپے کا ہی ریلیف دے گی۔واضح رہے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سنائی تھی ۔ مشیر خزانہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ یکم ستمبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مد میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں جو کمی ہو رہی ہے کا اس کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے۔ اسی لیے اگلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔ مشیر خزانہ کہتے ہیں کہ ہم نے 262 ارب روپے سبسڈی کی مد میں رکھے ہیں۔

FOLLOW US