Friday May 17, 2024

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا اور اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

کراچی: عید کی چھٹیوں کے بعد آج کاروبار کے اختتام میں انٹر بینک میں ڈالر مہنگا اور اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیاہے تاہم سٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں کیلئے پریشان کن خبریں ہی آتی رہیں کیونکہ مارکیٹ 5 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 51 پیسے اضافے کے ساتھ 158 روپے 95 پیسے پر بند ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں معاملہ الٹ رہا اور ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی

دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر 159 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کا رجحان رہا ، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 29 ہزار 429 پوائنٹس کی سطح پر تھی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس کمی ہوتی رہی لیکن مثبت رجحان پیدا نہیں ہو سکا ، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 631 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 28 ہزار 797 پوائنٹس کے ساتھ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آ گیاہے ۔

FOLLOW US