Tuesday January 21, 2025

پاکستانی روپے کا زبردست کم بیک۔۔۔ امریکی ڈالر کی قیمت مزید سستا ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہو گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں پچھلے کئی روز سے مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے جب کہ روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آج انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے مزید سستا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 158 روپے 70 پیسے ہو گئی۔ گذشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید70پیسے،اوپن مارکیٹ میں 40پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں70پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.20روپے سے گھٹ کر158.50روپے اورقیمت فروخت159.30روپے سے گھٹ کر158.60روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید158.20روپے سے گھٹ کر157.80روپے اورقیمت فروخت159.20روپے سے گھٹ کر158.80روپے ہوگئی۔ یوروکی قیمت میںاستحکام اوربرطانوی پائونڈ کی قیمت میں80پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید174.50روپی اورقیمت فروخت176.50روپے

پرمستحکم جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید190.80روپے سے گھٹ کر190.00روپے اورقیمت فروخت192.80روپے سے گھٹ کر192.00روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں25پیسی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیبسعودی ریال کی قیمت خرید41.90 روپے سے گھٹ کر41.65روپے اورقیمت فروخت42.30روپے سے گھٹ کر42.05روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.90روپے سے گھٹ کر42.60روپے اورقیمت فروخت43.00روپے سے گھٹ کر43.00روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت خریدمیںاستحکام جبکہ قیمت فروخت میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت23.30روپے سے گھٹ کر23.00روپے ہوگئی ۔

FOLLOW US