Friday May 17, 2024

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا

کراچی (نیوزڈیسک) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا جبکہ روپے کے مقابلے یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر بالترتیب 3روپے اور6 روپے گر گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں

1.35روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.55روپے سے کم ہو کر 159.20روپے اور قیمت فروخت160.65روپے سے کم ہو کر159.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1.30روپے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160روپے سے کم ہو کر158.40روپے اور قیمت فروخت160.50روپے سے کم ہو کر159.20روپے ہو گئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن ی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں3روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید177.5روپے سے کم ہو کر174.50روپے اور قیمت فروخت179.50روپے سے کم ہو کر176.50روپے ہو گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قدر میں بھی6.20روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید197روپے سے کم ہو کر190.80روپے اور قیمت فروخت199روپے سے کم ہو کر192.80روپے پر آ گئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 90پیسے اور1.20روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

FOLLOW US