Wednesday January 22, 2025

سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

کراچی (ویب ڈیسک) گولڈ مارکیٹ ، فی تولہ سونا 1200روپے مزید مہنگاہوکر 83800پر پہنچ گیا،تفصیلات کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1416ڈالرپرمستحکم رہی جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200روپے اور 10گرام سونے

کی قیمت میں 1028روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 82600روپے سے بڑھ کر 83800روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 70800روپے سے بڑھ کر 71828روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت 900.00 روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 771.60روپے پرمستحکم رہی۔

FOLLOW US