Wednesday January 22, 2025

ڈالر سستا ہو گیا

لاہور (نیوزڈیسک )گزشتہ روز کاروبارکے پہلے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور پورا دن ڈالر کی پرواز جاری رہی تاہم آج کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر

میں 35 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 159 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان پیدا ہورہاہے ۔ کاروبارکا آغاز ہو ا تو 100 انڈیکس 32 ہزار 972 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم اب 271 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد انڈیکس 33ہزار 243 پوائنٹس کی سطح پر چل رہاہے ۔

FOLLOW US