Monday February 24, 2025

ڈالر 200روپے تک جائے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ڈالر 200روپے كکی سطح تک جا سکتا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ احسن اقبال کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت سے ڈالر قابو میں نہیں آ رہا، جو حالات چل رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ڈالر 200 روپے کی حد بھی کراس کر جائے گا۔ احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ اگر پچھلے لوگوں نے منی لانڈرنگ کی تو ان کے دور میں ڈالر 105 تھا۔آج منہگائی 10 فیصد ہے جو 18 فیصد ہوجائے گی۔