اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کے بعد خریداروں کےلئے اچھی خبر آگئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ میں سونے کے دام گر گئے ہیں اور تین روز قبل سونے کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے کمی کے بعد پھر اس کی قیمت میں فی تولہ 800 روپے کمی ہوئی ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت اب 77800 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو
کر 66701 روپے ہوگئی ہے۔گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔سونے کی فی تولہ قیمت 5 سو روپے اضافہ کے ساتھ 81 ہزار روپے پر پہنچ گئی تھی۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی دو روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔