Tuesday January 21, 2025

ڈالر کے بعد سعودی ریال اور اماراتی درہم کو بھی پر لگ گئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ڈالر کے بعد سعودی ریال اور اماراتی درہم کو بھی پر لگ گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈالر کی دیکھا دیکھی دوسری کرنسیز نے بھی اڑان بھر لی۔ ڈالر 163ہونے کے بعد سعودی ریال 42 روپے 93 پیسے کا ہو گیا ہے جب کہ درہم 43 روپے 84 پیسے کا ہو گیا۔15 جون کی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے

کے دوران برطانوی پاؤنڈ 10روپے مہنگا ہو گیا تھا ۔ پاؤنڈ نے ڈبل سینچر کر لی اور 200کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا ۔ جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو 11 روپے مہنگا ہو گیا تھا ۔ایک ہفتے میں یورو 176روپے تک پہنچ گیا تھا ۔ جب کہ سعودی ریال بھی ایک ہفتے کے دوران 2.7 روپے مہنگا ہو گیا تھا ۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت بھی 42روپے ہو گئی تھی ۔ ایک ہفتے کے دوران امارات درہم 2.6 روپے مہنگا ہوا تھا ۔ اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 43 روپے کا ہو گیا تھا۔خیال رہے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 162 روپے 50پیسے ہو گئی تھی ۔ ایک دن میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 52 پیسے اضافہ ہوا تھا۔انٹر بینک میں ڈالر162 روپے 50پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔یکم جون سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 14 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔واضح رہے آج صبح انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔ امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 3 روپے 2 پیسے مزید مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ انٹر بنکمیں ڈالرکی قیمت 160روپے ہوگئی تھی۔۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج کاروباری دن کے آغاز ہی میں اوپن مارکیٹ میں انٹر بنک میں

ڈالر 156.98 سے بڑھ کر160 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔کرنسی مارکیٹ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کے معاہدے کی خبروں کے بعد روپے پر دباؤ کے باعث ڈالر مہنگا ہوا ۔

FOLLOW US