Monday February 24, 2025

نہ 160، نہ 185، بجٹ منظور ہوتے ہی ڈالر کی نئی قیمت کیا ہوگی؟ بتا دیا گیا

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء نبیل گبول نے کہا ہے کہ عمران خان کی معاشی ٹیم اسد عمر کے ساتھ جا چکی ہے، ایک عبدالرزاق داؤد ہے، وہ بھی استعفیٰ تیار کرکے بیٹھا ہوا ہے، حفیظ شیخ پریشان ہے کہ اس نے حکومت میں آکر غلط فیصلہ کیا، کیونکہ اس کوکام نہیں کرنے دیا جارہا، بجٹ منظور ہوگیا تو ڈالر 165 کا ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں بتانا چاہوں گا کہ ہمارے ممبرزاگر ایوان میں نہیں آتے ہیں تویہ نوٹس پارٹی چیئرمین کو لینا چاہیے۔ نبیل گبول نے کہا کہ جب آپ کسی ان پڑھ کو اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کی اتنی بڑی کوسی پر بٹھاتے ہیں تو اس سے آپ کیا رولنگ کی توقع کریں گے۔اسپیکر جج کی طرح رولنگ دیتا ہے۔