Monday February 24, 2025

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبریں اندازوں پر مبنی ہیں، سمری تیار نہیں کی: اوگرا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اوگرا نے پٹرلیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔ اوگرا نے وقف اختیار کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبریں اندازوں پر مبنی ہیں اور اوگرا نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق کوئی سمری ابھی تک تیار نہیں کی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ پٹرولیم مصنورعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ذرائے نے کہا تھا کہ آئل اینڈ گیسریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی ہے

جو کہ 30مئی کو حکومت کو بھیجی جائے گی اور امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس کی منظوری کے بعد یکم جون سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو جائے گا جن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9روپے50پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 11روپے 50پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 7روپے 50پیسے فی لیٹر تک بڑھائی جائے گی۔ذرائع نے بتایا تھا کہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ باقی مصنوعات کی قیمتوں میں آضافہ خام تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے کے آغاز میں پاکستان تحریک انصاف حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10فیصد اضافہ کر کے عوام پر پٹرول بم گرا دیا تھا جس کے تحت پٹرول قیمت میں 9.6فیصد اضافہ ہوا تھا اور پٹرول کی قیمت 98روپے88پیسے سے بڑھا کر 108روپے 42پیسے فی لیٹر کر دی گئی تھی۔سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 4.2فیصد مہنگا ہو کر فی لیٹر 117روپے 43پیسے سے بڑھ کر 122روپے 32پیسے ہو گیا تھا۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 80روپے54پیسے سے بڑھا کر 86روپے94پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی جبکہ کیروسین آئل کی قیمت بڑھ کر 96روپے76پیسے فی لیٹر ہو گیا تھا۔ اب خبریں آرہی تھیں کہ حکومت نے عید سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 12روپے فی لیٹر تک بڑھائے جانے کافیصلہ کر لیا

ہے جس کے تحت مطابق پٹرول کی قیمت میں 9روپے50پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 11روپے 50پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 7روپے 50پیسے فی لیٹر تک بڑھائی جائے گی البتہ اوگرا نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔