کراچی(نیوزڈیسک) امریکی ڈالر کے مقابلے مین روپے کی قدر میں بہتری کے بعد اب سونا بھی سستا ہو گیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1195 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 637 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسری روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں شروع ہوا تو سارا دن مثبت زون میں ہی ٹریڈ نظر آئی۔ جب کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ اسٹاک مارکیٹ کے ابتدائی دو گھنٹوں کے دوران کاروبار میں شدید تیزی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ کے ابتدائی گھنٹوں میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 1036 پوائنٹس کا اضافہریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 3 4 ہزار 478 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ جب کہ گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںپیر کو اتارچڑھائو کے باجوود مجموعی طور پرکاروبار حصص میںتیزی کا رجحان رہا،حکومتپاکستان کی جانب سے نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ (این آئی ٹی) کے تحت 20 ارب روپے کے فنڈ کے اعلان کے بعد حصص مارکیٹ میں بہتری دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 83.92پوائنٹس اضافے سے 33250.54 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ 60.34فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہریکارڈ کیاگیا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 24ارب87کروڑروپے سے زائدبڑھ گیااورکاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت83.11فیصدزائدرہا۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے صرافہ
مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے کمی کے بعد سونا 71300روپے تولہ ہو گیا ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 686روپے کمی ہوئی ہے اور 10گرام سونا 61128روپے کا ہو گیا ہے۔