Wednesday January 22, 2025

ٹیوٹا موٹرز کا ڈیلر شہریوں سے 4ارب روپے کا فراڈ کر کے ملک سے فرار ہو گیا

گوجرانوالہ: ٹیوٹا گوجرانوالہ کا ڈیلر شہریوں سے 4ارب روپے کا فراڈ کرکے ملک سے فرارگیا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ٹیوٹا موٹرز کا ڈیلر گاڑیاں بک کروانے کے بدلے میں شہریوں سے پیسے لیتا تھا اور انہیں گاڑیاں منگوا کر دیتا تھا اور شہری اس گاڑی پہ ملنے والے ’اون‘ کی رقم کے لالچ میں ایک سے زیادہ گاڑیاں بک کروا لیتے تھے، ڈیلر نے اسی لالچ کا فائدہ اٹھا کر شہریوں کو گاڑیان منگوا منگوا کر دیں اور ان کا اعتماد حاصل کیا اور اس چند ہفتے پہلے سینکڑوں

گاڑیوں کی بکنگ کے ایڈوانس پیسے لے کر رفو چکر ہو گیا۔ پاک وہیل ڈاٹ کام کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اکثر شہری ’اون‘ کی مد میں حاصل ہونے والے منافے کے لالچ میں ایک سے زیادہ گاڑیاں بک کرواتے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ ٹیوٹا موٹرز کے نام چیک بنانے کی بجائے ڈیلر کے نام چیک بنا دیتے ہیں یا انہیں نقد رقم ادا کر دیتے ہیں جبکہ یہ طریقہ غلط ہے ۔

FOLLOW US