Monday January 20, 2025

ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ کتنے روپے اضافہ ہو گیا ، پاکستانی روپے کی قدر میں تاریخی کمی

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ کتنے روپے اضافہ ہو گیا ، پاکستانی روپے کی قدر میں تاریخی کمی ۔۔۔ آئی ایم ایف سے منسوب روپے کی قدر میں کمی کی افواہوں کے باعث اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 سے 2 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔ دنیا نیوز کے مطابق مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مزید کمی سے متعلق مختلف افواہیں گردش کرنے

سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے دام بڑھ گئے۔ ایکسچینج ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 سے 2 روپے روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ کسی جگہ ڈالر 143 روپے تو کہی 144 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔ ایکسچینج ڈیلرز کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر تین روپے تک بڑھ چکا ہے۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 141 روپے 40 پر بند ہوا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف کی روپے کی قدر میں مزید کمی کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے۔ دوسری طرف ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید 1300 روپے بڑھ گئی۔ فی تولہ قیمت 70500 روپے تک پہنچ گئی۔ دو دنوں کے دوران سونے کی قیمت میں 2500 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد سٹاک مارکیٹ میں تنزلی کے باعث سونے کی خریدو فروخت میں دلچسپی لے رہی ہے جبکہ مارکیٹ میں بے یقینی کی فضا قائم ہے۔ دوسری طرف ملک میں غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان مارکیٹ میں بھی بے یقینی چھائی

ہوئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1406 پوائنٹس گر گیا۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ 35 ہزار کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکی۔ دنیا نیوز کے مطابق 100 انڈیکس 4 فیصد گھٹ کر 34 ہزار 716 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مسلسل مندی کے باعث حصص کی مالیت 245 ارب روپے کم ہوگئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق شیئرز کی مالیت کم ہونے کا غیرملکی سرمایہ کاروں نے بھر پور فائدہ اٹھایا اورایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ ڈالر مالیت کے حصص کی خریداری کی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حصص مارکیٹ میں مختلف کمپنیوں کے حصص کی مالیت کافی حد تک کم ہوچکی ہے۔ آئی ایم ایف مذاکرات کے حتمی ہونے سے مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آسکتی ہے۔

FOLLOW US