Saturday May 18, 2024

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد کے قریب کمی

نیویارک (نیوز ڈیسک ) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد کے قریب کمی ہوئی جس کی وجہ چین امریکا تجارتی کشیدگی کے باعث عالمی اقتصادی شرح نمو متاثر ہونے کے امکانات ہیں، تاہم ایران اور وینزویلا کیخلاف امریکی پابندیوں کی وجہ سے تیل کی محدود سپلائی کے باعث اس کے نرخوں میں کمی محدود رہی۔ نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل نرخ 1.36 ڈالر (1.9 فیصد ) کم ہوکر 69.88 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.14 ڈالر (1.8 فیصد ) کمی کے ساتھ 61.11 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

FOLLOW US