Saturday May 18, 2024

ڈالر روپے کو روندتے ہوئے پھر سے مہنگا ہوگیا

کراچی (نیوزڈیسک) ڈالر روپے کو روندتے ہوئے پھر سے مہنگا ہوگیا، منگل کو کاروباری روز کے اختتام پر اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے کی کمی

ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.29روپے سے گھٹ کر141.28روپے اور قیمت فروخت141.39روپے سی گھٹ کر141.38روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید141.00روپے سے بڑھ کر141.20روپے اورقیمت فروخت141.50روپے سے بڑھ کر141.70روپے ہوگئی۔ یوروکی قیمت میں50پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں25روپے کااضافہ اور قیمت فروخت میں استحکام رہا ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.50روپے سے بڑھ کر157.00روپے اورقیمت فروخت158.30روپے سے بڑھ کر158.80روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید183.50روپے سے بڑھ کر183.75روپے اورقیمت فروخت185.50روپے پرمستحکم رہی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں استحکام اور یواے ای درہم کی قیمت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.40روپی

اورقیمت فروخت37.70روپے پرمستحکم اور یواے ای درہم کی قیمت خرید38.35روپے سے گھٹ کر38.30روپے اورقیمت فروخت38.75روپے سے گھٹ کر38.70روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں20پیسے جبکہ قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے سے گھٹ کر21.30روپے اور قیمت فروخت22.90روپے سے گھٹ کر22.80روپے ہوگئی۔

FOLLOW US