Sunday May 5, 2024

سونا اتنا سستا ہوگیا کہ خریداروں کی لائنیں لگ گئیں ،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھوں میں بھی چمک آجائیگی

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)سونا اتنا سستا ہوگیا کہ خریداروں کی لائنیں لگ گئیں ،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھوں میں بھی چمک آجائیگی۔۔۔ایک ماہ کے دوران سونے کے دام 4 ہزار 200 روپے فی تولہ گر گئے ،عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 4.5 ماہ کی کم ترین سطح پر آچکی ہے تاہم قیمت میں زبردست کمی کے باوجود عوام سونے کی خریداری کی طرف راغب نہیں ہو رہی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی سنٹرل بینک کی جانب سے شرح سود کو 2.5 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے سے بین الاقوامی منڈی میں ڈالر مستحکم اور سونا سستا ہوا ہے ۔بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قدر میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے جارہے ہیں۔ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونا ایک ماہ میں 72 ہزار 200 روپے سے کم ہوکر 68 ہزار روپے تولہ ہوچکا ہے۔ان کاکہنا ہے کہ سونا سستا تو ہوا لیکن شاپس پر سناٹا ہے،عوام کی قوت خرید نہ ہونے کے برابر ہے

FOLLOW US