Sunday May 5, 2024

وہی ہوا جس کا ڈر تھا پٹرول فی لٹر کتنے روپے مہنگا ہو گیا عوام کو ماہ رمضان سے پہلے ہی بڑا جھٹکا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزرا ت خزانہ نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 8روپے بڑھانےکی منظوری دے ڈالی۔پٹرول کی نئی قیمت 108روپے فی لٹر مقرر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے

تک اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی۔تاہم وزارت خزانہ نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے تک کے اضافے کی منظوری دی ہے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی سربراہی میں ہونے والے ای سی سی اجلاس کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے، ڈیزل کی فی لیٹر4روپے 89پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت 108 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا

FOLLOW US