Sunday May 5, 2024

جو جو پاکستانی موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند ہیں وہ یہ خبر پڑھ لیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جو جو پاکستانی موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند ہیں وہ یہ خبر پڑھ لیں ، حکومت نے نئے قوانین لاگو کر دیے جس کے بغیر موٹر سائیکل نہیں ملے گی ۔۔۔ لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور حال ہی میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا اور روزانہ سینکڑوں کی بنیاد پر چالان ہوئے تاہم اب لاہور میں ہر طرف ہیلمٹ کی پابندی کی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اب اگلے مرحلے میں لاہور میں لائسنس کی پابندی لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے جس کے تحت نئی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کیلئے لائسنس لازمی قرار دیدیا گیاہے تاہم لائسنس نہ ہونے کی صورت میں رجسٹریشن نہیں ہو پائے گی ۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کیلئے بھی پابندی لگائی جائے گی یعنی گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے بھی لائسنس کو لازمی قرا دیا جائے گا ۔

FOLLOW US