Sunday May 5, 2024

ڈالر کوڑیوں کے بھائو ہونے والا ہے روس اور چین کے بعد بھارت نے بھی ڈالر بیچ کر سونا خریدنا شروع کر دیا پاکستان کے بارے میں بھی دھماکے دار خبر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی معیشت کا منظر نامہ ہی تبدیل ہونے والا ہے۔ امریکی کرنسی ڈالر کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔چین اور روس کے بعد بھارت نے بھی ڈالر فروخت کے سونا خریدنا شروع کر دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں تجارت کی ابتدا اشیاء کے تبادلے سے ہوئی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھاشیاء کی جگہ سونااورچاندی لینے لگے اور جب حکومت بننے لگی تو انہوں نے سونا اور چاندی رقم کی شکل میں اشیاء کے تبادلے کا ذریعہ بنا

دیا یہ سلسلہ چلتا رہا یہاں تک کہ مختلف ممالک میں سونا چاندی کے بجائے کرنسی متعارف کروائیں جو کہ سکوں اور کاغذ کی شکل میں تھی لیکن ایک وقت ایسا آیا کہ جب کسی بھی ملک میں موجود کرنسی کی طاقتیں خرید اور فروخت کا اندازہ اس بات سے لگایا جانے لگا کہ اس ملک کے مرکزی بینک میں امریکہ کے ڈالر کی کتنی تعداد موجود ہے دراصل دنیا بھر میں مختلف ممالک کے درمیان تجارت کے لیے ڈالر کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس نظام سے جڑنے کی وجہ سے تقریبا ہر عشرہ بعد پوری دنیا میں ایک اقتصادی بحران پیدا ہو جاتا ہےیہی وجہ ہے کہ بڑے ممالک اب ڈالر کے بجائے اپنے اسٹیٹ بینک میں سونے کے ذخائر جمع کر رہے ہیں چائنا گزشتہ کئی سالوں سے اوپن مارکیٹ سے سونا خرید رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جس طرح ممکن ہو سونا پوری دنیا سے خرید کرچائنا شفٹ کرتا جا رہا ہے اس کے ساتھ روس نے بھی ڈالر کے بجائے سونے پر انحصار کرنے کا اعلان کیا ہے اس وقت دنیا میں سونے کی سب سے بڑی مقدار امریکا کے پاس ہے اور اگر بینکوں کی بات کی جائے تو اس وقت دنیا کے سب سے بڑے ذخائر جو کسی بینک کے پاس موجود ہے وہ آئی ایم ایف ہے گذشتہ دنوں جب چائنا میں صدارتی میٹنگ ہوئی اور حکومتی نمائندے سرجوڑ کر اپنی معیشت کے بارے میں متفکر نظر آئے تو انہوں نے چائنہ کی معیشت کو پیش آنے والے خطرات کا بھی ذکر کیا جس کا اثر پوری دنیا پر پڑھ سکتا ہے۔اس بارے میں اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ پاکستان جس کی معیشت ڈالر ہی کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، اس بارے میں کیا حکمت عملی اپنا تا ہے۔

FOLLOW US