Sunday May 5, 2024

عوام تیا ری کر لیں پیٹرول 14روپے 37پیسے مہنگا۔۔۔؟ حکو مت آخر کر نا کیا چا ہتی ہے ۔۔۔ خبر نے پوری قوم کی چیخیں نکال دیں

اسلام آباد :حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی، پیٹرول 14روپے 37پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89پیسے اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال ۔ ذرائع کے مطابق،اوگرا نے پیٹرول 14روپے 37پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89پیسے اضافے کی سمری پیٹرولیم

ڈویژن کو ارسال کر دی ۔14 روپے 37 پیسے اضافے سے پیٹرول کی نئی قیمت 113روپے 26پیسے فی لیٹر ہو جائے گی ۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6روپے40پیسے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 86روپے 94پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ سمری کے مطابق ، مٹی کا تیل فی لیٹر 7روپے46پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، ڈیزل کی قیمت 4 روپے 89پیسے اضافے سے 122روپے 32پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ یادرہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکرےگی۔

FOLLOW US