Saturday May 18, 2024

مشکلا ت میں گری عوام کیلئے بڑی خبر آگئی یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، وہ بھی کتنا ۔۔۔جانئے

لاہور (نیوز ڈیسک ) یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 5 سے 6 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اگلے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کاامکان ہے۔عالمی مارکیٹ

میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے اثرات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 5 سے 6 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ یہ اضافہ اگلے ماہ ہو سکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کسی قسم کا اعلان نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 65 ڈالر فی بیرل کی سطح کو کراس کر گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں کام تیل کی قیمت میں مزید اور ہوشربا اضافے کا امکان ہے۔ امریکا نے ایران کے تیل کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پابندی کا اطلاق اگلے ماہ سے کیے جانے کا امکان ہے۔ امریکی پابندی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی میں کمی آئے گی، اسی باعث خام تیل کی قیمتیں بڑھیں گی۔ یوں خام تیل کی عالمی مارکیٹ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے منفی اثرات پاکستان پر پڑیں گے۔

FOLLOW US