Thursday January 23, 2025

غریب عوام کیلئے بڑی خبر ، سو نے کی قیمتو ں میں شا ندار کمی ، خریداروں کی لا ئنیں لگ گئیں

کراچی (نیوز ڈیسک ) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی گولڈ کے دام گر گئے ہیں۔سناروں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 550 روپے کمی کے بعد 70 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونا 471 روپے سستا ہو کر ساٹھ ہزار روپے کے قریب آ گیا ہے۔جیولرز کا کہنا ہے کہ سونے کے ریٹ میں کمی تو

ہوئی ہے لیکن مارکیٹ میں خریداری ماند پڑی ہوئی ہے۔ ایک طرف مہنگائی تو دوسری جانب گرتی ہوئی قوت خرید کے باعث بچت نہیں ہو پا رہی۔ اس لیے عوام سونے کی خریداری کرنے سے قاصر ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 1286 ڈالر فی اونس ہو گیا تھا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 900 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں 150 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 70 ہزار 850 روپے ہوگئی۔اسی طرح 130 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 60 ہزار 872 روپے ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 900روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

FOLLOW US