Thursday January 23, 2025

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار کمی کے بعد پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار کمی کے بعد پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری ، قیمت کتنی کم ہو گئی ؟ جانیں ۔۔۔سونے کی قیمت مزید فی تولہ 200 روپے کمی کے بعد 71 ہزار روپے ہوگئی۔ کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 200 روپے کمی کے بعد 71 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا بھی 171 روپے کمی کے بعد 60 ہزار 871 روپے پر آگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کم گر گئی، فی اونس سونا 1293 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی بین الاقوامی قیمت بھی 15.07 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 900 روپے جبکہ 10 گرام 771 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

FOLLOW US