لاہور(آئی این پی ) 750وپے والے قومی انعامی بانڈزکی 78یں قرعہ اندازی (آج) پیر کو لاہورمیں منعقد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق 750وپے قومی انعامی بانڈزکا پہلا انعام15اکھ روپے جبکہ دوسراانعام 5 لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح تیسرا انعام 9300روپے کے 1696نعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ اس سال کی یہ مجموعی طورپر 10یں قرعہ اندازی ہے۔
