Saturday May 18, 2024

نقد پیسوں سے سونا خریدنے پر پابندی، اب سونے کے خریداروں کو کونسا طریقہ اختیار کرنا ہوگا، جانئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں نقد پیسوں سے زیورات کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے وزارت خزانہ کو مزید اہداف موصول ہوئے ہیں جن میں پاکستان کو کہا گیا ہے کہ ملک کے تما م صرافہ بازار دستاویزی بنائے جائیں۔زیورات کی خریداری بینک کارڈ سے کی جائے

اور زیورات خریدنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تا کہ زیورات کسی کالعدم تنظیم کے پاس نہ جا سکیں۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ضلعی سظح پر رجسٹرڈ ٹرسٹ کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے ۔ ضلعی سطح پر ٹرسٹ کے اکاونٹس کی تفصیلات دی جائیں اور ضلعی سطح پر ملک بھر میں لاکھوں رجسٹرڈ ٹرسٹ کو ریگولیٹ کیا جائے اس سلسلہ میں نظام وضع کیا جائے۔یاد رہے کہ ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر موجودہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضہ دینے کا معاملہ FATF کی کلیئرنس سے مشروط کر دیا۔عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان سے صاف کہہ رکھا ہے کہ پہلے FATF سے کلیئرنس لو، پھر قرضہ ملے گا۔ آئی ایم ایف کی اس شرط کے بعد پاکستان کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی کیونکہ جب تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) پاکستان کو کلئیرنس نہیں دے گا آئی ایم ایف ملک کو معاشی دلدل سے نکلنے کے لیے کوئی بیل آؤٹ پیکج نہیں دے گا۔لہٰذا پاکستان کے پاس اب کوئی آپشن نہیں بچا سوائے اس کے کہ FATF کے مطالبے پر تمام اقدامات کرے۔FATF کی جانب سے ان اقدامات پر مطمئن ہونے کے بعد ہی آئی ایم ایف کو پاکستان کے ساتھ قرضہ پروگرام پر دستخط کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے گرین سگنل دے دیا جائے گا۔

FOLLOW US