Wednesday January 22, 2025

تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش، ذخائر توقع سے بھی زیادہ وسیع نکلے،عوام کو خوش خبری سنا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے سمندر سے تیل و گیس کے ذخائر نکل آئے تو یہ ذخائر دنیا کے دس بڑے ذخائر میں سے ایک ہوں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر میں کھدائی کا کام جاری ہے اور اگر یہاں سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہو گئے تو یہ دنیا میں پائے جانے والے 10

بڑے تیل وگیس کے ذخائر میں سے ایک ہوں گے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ فیصل واوڈا کا چند ہفتوں میں نوکریاں آنے سے متعلق بیان بھی اسی حوالے سے تھا کہ پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہو جائیں تو پاکستان میں بہت زیادہ نوکریاں پیدا ہوں گی۔ یا د رہے کہ چند روز قبل فیصل واوڈا نے بیان دیا تھا کہ چند ہفتوں میں پاکستان کی معیشت ٹھیک ہونے جا رہی ہے اور اتنی نوکریاں پیدا ہوں گی کہ بیرونِ ممالک سے لوگ نوکری کرنے پاکستان آئیں گے۔ فیصل واوڈا کے اس بیان کے بعد ان پر بہت تنقید کی گئی تھی لیکن اب وزیرمملکت برائے ریونیو نے وضاحت کی ہے کہ ان کا یہ بیان اسی تناظر میں تھا کہ پاکستان میں تیل کے ذخائر دریافت ہونے کے بعد واقعی نوکریاں پیدا ہوں گی۔

FOLLOW US