Thursday January 23, 2025

ڈالرتاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا،مہنگائی کے طوفان سے عوام کی چیخیں نکلنےلگیں

کراچی(ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ حتمی معاہدے سے قبل ڈالر کا ایک اور پھٹکا، عوام کے لیے ڈالر 143 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں بھی امریکی کرنسی مزید 20 پیسے مہنگی ہو گئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 141 روپے 10 پیسے کی ریکارڈ سطح پر آ گئی ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت

میں اضافے کی بڑی وجہ آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنا، سخت مانیٹری پالیسی اور بیرونی سرمایا کاری میں کمی کا ہونا ہے۔ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ایک طرف تو ملک پر عائد قرضوں میں اضافہ ہوگا جبکہ درآمدی اشیا جس میں دالیں، کھانے کا تیل، مصالحہ جات، پیٹرول، ڈیزل، گیس، الیکٹرونکس مصنوعات، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں سب کچھ مزید مہنگا ہو جائے گا۔

FOLLOW US