Wednesday November 27, 2024

سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ، پوری قوم کونا قابل یقین سرپرائز دے ڈالا

لاہور(ویب ڈیسک) سوزوکی مہران کی پیداوار آئندہ ماہ بند کردی جائے گی لیکن پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹیڈ نے اس سے قبل ہی اس کی قیمت میں مزید 20ہزار روپے اضافہ کردیا ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔کمپنی نے گزشتہ سال ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ مہران وی ایکس آر کی بندش کا اعلان کیا تھا جہاں نومبر میں اس نے مہران وی ایکس کی

بندش کا بھی اعلان کیا تھا، اس وقت کمپنی نے بتایا ہے کہ ستمبر 2018 سے مارچ 2019 تک کمپنی نے مہران وی ایکس آر کے 19ہزار 247یونٹ فروخت کیے جبکہ اسی عرصے میں مہران وی ایکس کے 4ہزار 574 یونٹ فروخت کیے گئے تھے۔یکم اپریل سے لاگو ہونے والی قیمتوں کے مطابق مہران وی ایکس اور مہران وی ایکس آر کی قیمت بالترتیب 7لاکھ 99ہزار اور 8لاکھ 80ہزار ہو گئی ہے جہاں ان کی قیمتوں میں بالترتیب 10 اور 20ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے۔ویگن آر وی ایکس آر اور وی ایکس ایل کی قیمتیں بڑھ کر بالترتیب 12لاکھ 64ہزار اور 13لاکھ 44ہزار روپے ہو گئی ہے جہاں اس سے قبل ان کی قیمتیں بالترتیب 12لاکھ 24ہزار اور 13لاکھ 14ہزار روپے تھی۔کلٹس وی ایکس آر اور وی ایکس ایل بالترتیب 14لاکھ 10ہزار اور 15لاکھ 31ہزار سے بڑھا کر 14لاکھ 40ہزار اور 15لاکھ 51ہزار کر دی گئی ہے۔بولان اور کارگو کی قیمتیں بالترتیب 8لاکھ 74ہزار اور 8لاکھ 40 ہزار ہو گئی ہیں جہاں اس سے قبل قیمتیں بالترتیب 8لاکھ 54ہزار اور 8لاکھ 20ہزار تھیں۔راوی، اے پی وی، سیاز ایم ٹی اور سیاز اے ٹی بالترتیب 7لاکھ 96ہزار،

31لاکھ 40ہزار، 21لاکھ 60ہزار اور 23لاکھ روپے میں دستیاب ہو گی، اس سے قبل ان گاڑیوں کی قیمت ترتیب وار 7لاکھ 76ہزار، 30لاکھ 40ہزار، 20لاکھ 60ہزار اور 22لاکھ روپے تھی۔سوزوکی ویٹارا اور جمنائی کی قیمتیں بڑھا کر 40لاکھ 90ہزار اور 24لاکھ 93 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

FOLLOW US