Wednesday September 17, 2025

سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ۔۔ ایک ساتھ اتنی کمی واقع ہو گئی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ۔۔ ایک ساتھ اتنی کمی واقع ہو گئی کہ پاکستانی جھوم اٹھے ۔۔۔تین دن قبل ملک میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز کمی آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان رہا، تاہم آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔ پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد نے بتایا کہ

سونے کی نئی قیمت 70 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کمی ہو گئی ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 60013 روپے ہو گئی ہے۔چیئرمین جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 23 ڈالر کی کمی کے بعد سونا 1295 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے، جس کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی۔یاد رہے کہ 25 مارچ کو پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جب 150 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 70400 روپے ہوئی۔10 گرام سونے کی قیمت میں 128 روپے اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 60356 روپے ہو گئی تھی، جب کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 06 ڈالر اضافے کے بعد 1319 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا تھا۔