Sunday May 19, 2024

سونے کی قیمتوں میں مزید اور ہوشربا اضافہ ہو گیا

سونے کی قیمتوں میں مزید اور ہوشربا اضافہ ہو گیا

کراچی : سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا۔ سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار اضافہ، 150 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 68 ہزار 900 روپے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 150 روپے اضافہ ہوا ہے۔سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن 150 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد فی تولہ سونا 68

ہزار 900 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 129 روپے اضافے کے ساتھ 59 ہزار 71 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت دو روز میں 11 ڈالر تک بڑھ جانے کے بعد فی اونس نرخ 1298 ڈالر تک ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام کی قیمتیں برقرار ہیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 870 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 745 روپے برقرار ہے۔ جبکہ اس کے برعکس عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بڑھ کر 15.37 ڈالر ہو گئی۔ مزید تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ہفتہ کو 5 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1298 ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 150 روپے مہنگا ہو کر68 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونا 129 روپے مہنگا ہو کر59 ہزار71 روپے کا ہو گیا ۔ایسوسی ایشن کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق زیرہ تبصرہ مدت میں عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد اس عرصے میں ایک تولہ سونے کی قیمت 250 روپے اور 10 گرا م سونے کی قیمت میں 215 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US