Sunday May 19, 2024

پاکستان پر ٹماٹروں کی پا بندی لگا کر بھارت خود ترسنے لگا …قدرت نے بد ترین انتقام لے لیا

پاکستان پر ٹماٹروں کی پا بندی لگا کر بھارت خود ترسنے لگا …قدرت نے بد ترین انتقام لے لیا

لاہور (نیوز ڈیسک )مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کی گاڑی پر حملہ ہوا جس میں چالیس سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ اس حملے کا الزام بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر عائد کیا تو بھارتی میڈیا پاکستان مخالف رپورٹنگ کرنے لگا۔ سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ گذشتہ ماہ بہت وائرل ہوئی جس میں کہا گیا کہ اب

پاکستان لال لال ٹماٹر کو ترسے گا۔لیکن حال ہی میں سامنے آنے والی بھارتی میڈیا کی رپورٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ پاکستان کو ترسانے کا خواب دیکھنے والا بھارت ٹماٹروں کی پاکستان کو برآمدات بند کر کے اب خود پچھتا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں موجود کسان نے بھارتی رپورٹر کو بتایا کہ ہم منڈی میں اتنا زیادہ ٹماٹر لے کر آتے ہیں لیکن ٹماٹر فروخت نہیں ہوتا ٹماٹر فروخت نہ ہونے کی وجہ سے منڈی کے اخراجات پورے نہیں ہوتے جس کی وجہ سے ہمیں کافی نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔کچھ ٹماٹر صبح کے وقت تیس اور چالیس روپے میں فروخت ہو جاتا ہے جبکہ باقی بچنے والے ٹماٹر کو ہمیں مجبوراً گائے بھینسوں کے آگے ڈالنا پڑتا ہے۔ حالانکہ ہم 70 ، 80 کلو ٹماٹر روزانہ کی بنیاد پر لے کر آتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کئی کلو کے حساب سے ٹماٹر زمین پر پڑے ضائع ہو رہے تھے۔ بھارتی کسان نے اپنی حکومت کی پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 25 کلو کے ٹماٹر کا کریٹ پانچ روپے کے حساب سے ایک سو پچیس روپے کا فروخت ہونا چاہئیے لیکن یہ 20 روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔

FOLLOW US