Saturday May 18, 2024

عوام کے لیے خوشخبری ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ حکومت کومہنگاپڑ گیا،بڑااقدام اٹھالیاگیا

عوام کے لیے خوشخبری ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ حکومت کومہنگاپڑ گیا،بڑااقدام اٹھالیاگیا

لاہور(ویب ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پروفاقی حکومت سمیت دیگرفریقین کو نوٹسزجاری کر دیئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ عالمی سطح پرقیمتوں میں

کمی کے باوجودپاکستان میں اضافہ کردیاگیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصدسے زائدسیل ٹیکس غیرآئینی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاحکم دیاجائے۔عدالت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پروفاقی حکومت سمیت دیگرفریقین کو نوٹسزجاری کر دیئے گئے۔

FOLLOW US