Sunday May 19, 2024

بھارتی فضائیہ کو دیے جانے والے منہ توڑ جواب کے بعدJF-17تھنڈر کی دنیا بھر میں دھوم مچ گئی، کئی ممالک نے خریداری کے لیے دلچسپی کا اظہار کر دیا

بھارتی فضائیہ کو دیے جانے والے منہ توڑ جواب کے بعدJF-17تھنڈر کی دنیا بھر میں دھوم مچ گئی، کئی ممالک نے خریداری کے لیے دلچسپی کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارتی فضائیہ کو دیے جانے والے منہ توڑ جواب کے بعد جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں نے دھوم مچا دی، بھارتی فضائیہ کے مگ 21 کو گرانے والے پاکستانی طیارے کی خریداری کیلئے کئی ممالک نے دلچسپی کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دوست ملک چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے

جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے۔بھارتی فضائیہ کو دیے جانے والے منہ توڑ جواب کے بعد جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی مانگ میں اچانک زبردست اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے مگ 21 کو گرانے والے پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری کیلئے کئی ممالک کی دلچسپی کا اظہار کردیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 10 ممالک کی ائیرکرافٹ انڈسٹری پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے کم قیمت اور جدید جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کو خریدنے کیلئے گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان ممالک کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری کیلئے پاکستان سے فوری رابطہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی میانمار، نائیجیریا جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خرید چکے ہیں۔ جبکہ آذربائیجان، مصر، ملائیشیا اور دیگر ممالک بھی جے ایف 17 تھنڈر خریدنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے ان ممالک اور پاکستان کے درمیان معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔ جے ایف 17 تھنڈر کی فروخت سے پاکستان کو اربوں ڈالرز کا منافع حاصل ہو سکتا ہے۔ جبکہ یہ

بھی واضح رہے کہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے تیار کرنے والی چین کی پارٹنر کمپنی کی اسٹاک ایکسچینج میں ویلیو میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ بھارتی فضائیہ کیخلاف پاکستان فضائیہ کی کامیاب کاروائی کے بعد ہوا۔

FOLLOW US