Saturday May 18, 2024

عوام لٹ گئے برباد ہو گئے حکومت نے پرائز بانڈز اچانک بند کر دیے

عوام لٹ گئے برباد ہو گئے حکومت نے پرائز بانڈز اچانک بند کر دیے

اسلام آباد(آ ئی این پی) حکومت نے چالیس ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا اجرا روک دیا ہے، جس کا سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے، جمعرات کو جا ری کی جا نے والی تفصیلات کے مطابق پہلے سے جاری بانڈز قائم رہیں گے اور ان پر انعامات بھی دیئے جائیں گے،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق پندرہ فروری سے چالیس ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا اجرا روک دیا جائے گا،

جس کے بعد نئے انعامی بانڈز جاری کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم پہلے سے جاری کردہ چالیس ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا لین دین جاری رہے گا اور ان پر انعامات بھی فراہم کئے جائیں گے،وا ضح رہے حکومت چالیس ہزار روپے مالیت کا نیا پریمئیم بانڈ بھی متعارف کرواچکی ہے۔

FOLLOW US