Friday January 24, 2025

پاکستانیو ں تیا ری کر لو ! پٹرول کی قیمت فی لیٹر کیا مقرر ہونے والی ہے؟ پوری قوم کو بڑا سرپرائز دے دیا گیا

پاکستانیو ں تیا ری کر لو ! پٹرول کی قیمت فی لیٹر کیا مقرر ہونے والی ہے؟ پوری قوم کو بڑا سرپرائز دے دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز کی موجودہ شرح کو ناکافی قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق خسارے سے نمٹنے کے لیے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا۔ آمدنی بڑھانے کے لیے موجودہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں اضافہ کیا جس کے تحت اب پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 17 فیصد وصول کیا جا رہا ہے۔حکومت نے پیٹرول پر عائد سیلز ٹیکس میں 9 فیصد اضافہ کیا جس کے باعث عوام کو فی لیٹر پیٹرول پر ملنے والا 9 روپے سے زائد کا ریلف اب صرف چند پیسے تک محدود رہا۔ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا۔کاشتکاروں کے استعمال میں آنے والے لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح ساڑھے 16 فیصد تک بڑھا دی گئی۔ اس کے علاوہ غریب عوام کے استعمال میں آنے والے مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 2 فیصد سے بڑھا کر17 فیصد کر دی گئی۔ماہرین کے مطابق جب عوام ٹیکس نہیں دیں گے تو حکومت کو معیشت کا پہیہ چلانے کی خاطر اسی قسم کے اقدامات نہ چاہتے ہوئے بھی کرنے ہی پڑیں گے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں چودہ روپے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں سترہ روپے کی کمی کی گنجائش تھی۔ لیکن حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد عوام کو زیادہ ریلیف نہیں مل سکا۔ اس حوالےسے وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر نے بھی ردعمل دیا

ہے۔ حماد اظہر نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز کو ناکافی قرار دیا ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ حکومت کو ٹیکسز اکٹھا کرنے کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز پر نظر ثانی کرنا ہوگی ورنہ کام خراب ہوجائے گا۔

FOLLOW US