ٹویوٹا نے اپنی زبردست گاڑی پاکستان میں متعارف کروا دی، نئی گاڑی کی قیمت کیا ہے اور فیچرز کیا ہیں؟ تفصیلات منظر عام پر

   
   

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ٹویوٹا کمپنی نے اپنی نئی ڈبل کیبن گاڑی ہیلکس ریوو 2018 متعارف کرا دی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انڈس موٹرز نے اس ماڈل کو پہلے سے زیادہ بہتر کرکے پیش کیا ہے اور اس کے سابق ماڈلز کی بکنگ بھی بند کر دی گئی ہے، اس گاڑی میں انجن مزید اچھا کیا گیا ہے اب انجن 3.0L ٹربو کی بجائے

2.8L ڈیزل ہوگا۔ اس انجن کے ساتھ یہ گاڑی 2755 سی سی ہوگی اور اس کا فور سلینڈر ٹربو چارج انجن ایک انٹرکولر کے ساتھ ہے۔ اس انجن کی موٹر 175 ہارس پاور کی طاقت کی حامل ہے اس کے علاوہ سکس سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن یا سکس سپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن بھی اس میں موجود ہیں۔ اس کی بیرونی باڈی کا ڈیزائن گزشتہ سال کی نسبت زیادہ تبدیل نہیں کیا گیا لیکن اس کے بمپر کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور ہیڈ لائٹس کو بھی ایل ای ڈی سے بدلا گیا ہے۔ اس گاڑی کے اندر پش سٹارٹ بٹن، ٹچ سکرین ایل سی ڈی، ڈاؤن ہل اسسٹ کنٹرول، موبائل فون کنکٹیویٹی، کی لیس انٹری، ایڈجسٹ ایبل اسٹیئرنگ وہیل، کروز کنٹرول، آواز کی شناخت کرنے والا سسٹم، ٹرپ کمپیوٹر، پاور سٹیئرنگ جیسے فیچرز اس گاڑی میں موجود ہیں، اس گاڑی کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی ہر قسم کے راستوں کے لیے بہترین ہے، ہیلکس ریو 2018 پہلے کے ماڈلز کی نسبت زیادہ سٹائلش، طاقتور اور بہترین لُک کی گاڑی ہے۔ مسافروں کی حفاظت کے لیے کمپنی نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، الیکٹرونک بریک ڈسٹری بیوشن اور بریک

اسسٹ کے علاوہ ائیر بیگز بھی اس گاڑی کا حصہ ہیں اور بچوں کے لیے یونیورسل چائلد ریسٹرینٹ سسٹم بھی اس گاڑی میں رکھا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 22 لاکھ 19 ہزار سے 46 لاکھ 49 ہزار روپے تک ہے جو کہ مختلف ورژن کی ہے، اس گاڑی کے ورژن میں ہیلکس ڈیک لیس فور بائی ٹو، سنگل کیبن اسٹینڈرڈ، ہیلکس سنگل کیبن فور بائی ٹو اپ سپیسز، ہیلکس 4×4 سنگل کیبن، ڈبل کیبن اسٹینڈرڈ، ریوو جی ایم ٹی ڈبل کیبن فور بائی فور، ریوو جی اے ٹی، ریوو وی اے ٹی شامل ہیں اور ان تمام ورژن کی قیمتیں مختلف ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
پیٹرول 36 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے فی لیٹر سستا ہونیکا امکان
انٹربینک میں روپے کی بحالی اور ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری
ڈالر، پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہو گئی
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
لبرٹی چوک لاہور میں اگر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں ہے تو پھر کسی جماعت کو اجازت نہیں ہوگی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں300 رو پے سے کم ہونے کےامکانات بڑھ گئے
ملک میں سردی کی لہر داخل ہونے کو تیار، خوب بارشیں اور برف باری ہونے کا امکان
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
اسمگلرز و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈالر 50 روپے سے زائد سستا


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

سپورٹس
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
جنوبی افریقا نے سری لنکا کو جیت کیلئے ورلڈکپ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا
بابر اعظم بھارت میں ورلڈکپ کا میچ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
سعود شکیل کی کمال ذہانت نے پاکستان کو ایک بال پر 11 رنز سکور کرنے میں مدد دی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy