Wednesday November 27, 2024

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تاریخ رقم کر دی، ملک کو بڑے بحران سے بچا لیا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تاریخ رقم کر دی، ملک کو بڑے بحران سے بچا لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تاریخ رقم کر دی۔پی ایس او،پی ایل ایل،ایل این جی کےکارگولنگراندازہوگئے۔2 جہاز بیک وقت لنگر انداز ہونے سے تاریخ رقم ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں گیس کی قلت سے نمٹنے کے لیے ایل این جی گیس لے کردو بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ (پورٹ قاسم) پر لنگرانداز ہوگئے،وفاقی وزیر

بحری امور علی حیدر زیدی نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ ٹوئیٹ کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم کو اس کامیابی پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر تاریخ رقم ہوئی، ملکی تاریخ میں پہلی بار ایل این جی لیے دوجہاز بیک وقت یہاں لنگرانداز ہوئے ہیں۔علی حیدر زیدی نے کہا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی پہلی مرتبہ رات کے وقت بھی نیویگیشن کا آغاز کرنے جارہی ہے، یہ عمل دو ہفتوں میں شروع کردیا جائے گا جس کے بعد بندرگاہ پر بڑے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ سکیں گے۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لمیٹڈ حکام نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس او،پی ایل ایل،ایل این جی کےکارگولنگراندازہوگئے۔2گارگوکےبیک وقت لنگراندازہونےسےتاریخ رقم ہوئی۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ایل این جی کی سپلائی رات گئےایس این جی پی ایل کوشروع ہوجائےگی۔

FOLLOW US