Wednesday January 22, 2025

پا کستان میں 13لا کھ میں ملنے والی گا ڑی کے نئے مظبو ط ترین ما ڈل کی قیمت سا ڑھے 5 لا کھ ؟ گا ڑیو ں کے شو قین افراد کیلئے زبر دست خبر

پا کستان میں 13لا کھ میں ملنے والی گا ڑی کے نئے مظبو ط ترین ما ڈل کی قیمت سا ڑھے 5 لا کھ ؟ گا ڑیو ں کے شو قین افراد کیلئے زبر دست خبر

سوزوکی کی جانب سے تھرڈ جنریشن ویگن آر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔پاکستان بھر میں مقبول اس گاڑی کا نیا ورژن سوزوکی کی جانب سے بھارت میں 23 جنوری کو متعارف کرایا جارہا ہے جس کی بکنگ کا سلسلہ شروع بھی ہوگیا ہے۔سوزوکی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس گاڑی کو بھارت میں 11 ہزار روپے کے عوض بک کرایا

جاسکتا ہے جبکہ کمپنی کی ویب سائٹ پر ای بکنگ کا آپشن بھی موجود ہے۔نئی ویگن آر میں پہلے سے زیادہ بہتر کے سیریز انجن دیا گیا ہے جو کہ 1.2 لیٹر یا 1 لیٹر پٹرول انجن کے آپشنز میں دستیاب ہوگی۔کمپنی کے مطابق نئے انجن کی بدولت گاڑی پہلے سے زیادہ طاقتور اور کارکردگی متاثر کن ثابت ہوگی جبکہ ایندھن کا استعمال بھی کم ہوگا۔کمپنی کی جانب سے مسافروں کے تحفظ کے لیے بھی نئے فیچرز دیئے جارہے ہیں جن میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (اے بی ایس)، الیکٹرونک بریک فورس ڈسٹری بیوشن(ای بی ڈی)، فرنٹ سیٹ ریمائنڈر، اسپیڈ الرٹ سسٹم اور رئیر پارکنگ سنسرز قابل ذکر ہیں۔اس گاڑی کو کمپنی نے تحفظ کے لیے پہلے سے زیادہ مستحکم، مضبوط اور محفوط قرار دیا ہے۔پہلی بار سوزوکی کی جانب سے ویگن آر میں اسماٹ پلے اسٹوڈیو انفوٹینمنٹ بھی فراہم کیا جائے گا جو مسافروں کو گانے سننے کے ساتھ خبروں کی تلاش، موسم کے حال اور کھانے پینے کے مقامات ڈھونڈنے میں مدد بھی فراہم کرے گا۔خیال رہے کہ ویگن آر کو سوزوکی نے سب سے پہلے 1999 میں متعارف کرایا تھا جو پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ممالک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے

والی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔بھارت میں تھرڈ جنریشن ویگن آر کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ سے ساڑھے 5 لاکھ بھارتی روپے (8 لاکھ 88 ہزار پاکستانی روپے سے 10 لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں ویگن آر کی قیمت 12 لاکھ 24 ہزار روپے سے 13 لاکھ 14 ہزار روپے تک ہے اور اس گاڑی کا نیا ورژن یہاں کب تک آئے گا، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

FOLLOW US